پیار دیوانہ ہوتا ہے ، مستانہ ہوتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی اتنا اچھا لگے کہ بس د ل چاہے کہ اس کے سوا کوئی بھی نہ ہو۔ وہی آ پ کی بات سنے، اسی سے آپ سب کچھ شئیر کریں۔ کوئی اتنا اہم ہو جائے کہ آپ کو اپنے سے زیادہ ان کا خیال ہو؟
کیا کبھی ایسا ہو کہ تمام شاعروں کی غزلیں، تمام کہانیوں کے کردار اور تمام گانے اپنی زندگی پر ہی فِٹ ہوتے معلوم ہوں۔ ایسے ایک شخص کا ہونا زندگی میں بہت ضروری ہے جو آپ کو ، آپ سے زیادہ بہت طور پر جانتا ہو ۔ آپ کی ڈھال ہو اور آپ کو اس کے ہونے سے ایک سہارا ہو۔ ان تمام خوبیوں کا مالک یہ شخص جس کے لیے آپ کہیں کہ “پیار زندگی ہے” ۔ آپ کا شوہر/ بیوی ، آپ کے دوست احباب، آپ کے بہن بھائی یا کزنز۔ جو آُپ کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ چاہیں اور آپ کے لیے اپنی زندگی کا ہر ہر لمحہ وقف کر دیں۔ ایسے لوگوں سے پیار نہ کیا جائے تو نا انصافی ہوگی !