Posted in Uncategorized

اپنی بھاگتی دوڑتی زندگی کو سانس لینے دیں

آج کل دنیا بہت ہی تیزی سے بھاگ رہی ہے۔ معلومات کا بہاؤ ایسا ہے کہ 24 گھنٹے ہر شخص کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون اسے لمحہ بہ لمحہ ہر خبر سے آگاہ رکھتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آج کل ہر شخص ایک ان دیکھی دوڑ میں شامل ہے ۔ انسان اتنا مصروف ہے کہ اپنے لیے اور اپنی فیملی تک کے لیے وقت نہیں ہے۔اچھے وقتوں میں ایسا لگتا تھا کہ ہم زندگی گزار رہے ہیں اور اب زیادہ ترایسا لگتا ہے کہ زندگی ہمیں گزار رہی ہے۔ 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو زندگی ذرا پرسکون طریقے سے گزارنی چاہیے تو ہمارے خیال میں آپ کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔ تیز رفتار زندگی کے کیا نقصانات ہیں اور زندگی میں آہستہ چلنا کیوں ضروری ہے؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں:

• اچھی اور بھرپور نیند کی کمی۔ پرسکون زندگی کا مطلب ہے زندگی کی تیز رفتاری سے دور اپنے لیے کچھ لمحات نکالنا اور اس کا بہترین ذریعہ ہے اچھی پرسکون آٹھ گھنٹے کی نیند جو آپ کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

• زیادہ تیز رفتار زندگی آپ کے مزاج کو چڑچڑا بنا دیتی ہے۔ جب آپ زندگی کی دوڑ میں زیادہ آگے بھاگنے لگتے ہیں تو جیتنے کی دھُن میں آپ ہر کام اپنی مرضی سے چاہتے ہیں۔ آپ کے مزاج میں چڑچڑاہٹ آ جاتی ہے۔ اور ایسے بدمزاج شخص سے کون بات کرنا پسند کرے گا؟ ذرا سوچیے۔ 

• بے ترتیب زندگی۔ ضرورت ہے کہ کچھ لمحے رک کر سوچا جائے کہ کس سمت جانا ہے اور پہلے کیا اہم کام کرنے ہیں۔ 

Advertisements

Author:

simplicity is mine.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s